دبئی( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا۔اس نئے پرومو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نظر آ رہے ہیں، اور پرومو میں چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو ملنے والے آئیکونک سفید کوٹ کو نمایاں کیا گیا ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا، اور ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان شامل ہیں۔
آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو جاری کر دیا
2