لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ مکمل ہو گئے ہیں، جس کے بعد تمام 6 فرنچائزز نے اپنے سکواڈ مکمل کر لیے ہیں، تاہم دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو کوئی خریدار نہ ملا۔پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد، نیوزی لینڈ کے تجربہ کار فاسٹ بالر ٹم ساتھی، آسترلیا کے عثمان خواجہ، انگلینڈ کے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز کو پی ایس ایل 10 کے پلیئرز ڈرافٹ میں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔سرفراز احمد پی ایس ایل کے آغاز سے ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ وابستہ تھے اور ان کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بھی بنی تھی، لیکن حالیہ طور پر جب سرفراز نے گلیڈی ایٹرز سے علیحدگی کا اعلان کیا، تو ان کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انہیں کراچی کنگز یا کسی اور فرنچائز کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، مگر یہ قیاس آرائیاں بھی غلط ثابت ہوئیں۔سرفراز کے علاوہ، نیوزی لینڈ کے ٹم ساتھی، پاکستان کے ابھرتے ہوئے تیز گیند باز احسان اللہ، انگلینڈ کے جیسن رائے اور ایلکس ہیلز، افغانستان کے مجیب الرحمان اور بنگلادیش کے شکیب الحسن جیسے کھلاڑیوں کو بھی پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔مقامی کھلاڑیوں کی ایک بڑی فہرست بھی ہے جنہیں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا، جن میں صاحبزادہ فرحان، عمر اکمل، امام الحق، محمد عباس، مرزا طاہر بیگ، موسی خان، قاسم اکرم، روحیل نذیر، کرم منظور، نعمان علی، عامر یامین، ارشد اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ایسی صورتحال پی ایس ایل کے لیے ایک سنگین سوال پیدا کرتی ہے کہ آخر فرنچائزز نے ان تجربہ کار کھلاڑیوں کو کیوں نظر انداز کیا۔
پی ایس ایل ڈرافٹ: دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کو کوئی خریدار نہ ملا
2