6
خضدار( اباسین خبر)ڈھل رحمت کے رہائشی بھٹے خان درمازئی اپنے 5 سالہ بچی کے ساتھ موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے تیز رفتار ٹو ڈی کار نے انہیں کچل دیا۔ اس حادثے میں بھٹے خان درمازئی اور ان کی 5 سالہ بچی موقع پر ہی جان بحق ہو گئے۔ گاڑی کے مالکان گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ نال پولیس انتظامیہ نے اس واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔