پشاور( اباسین خبر)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی، تاہم کرم تنازع کے دوران سرکاری ہیلی کاپٹر کو بھی ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکا۔سیکریٹری صحت کے مطابق ایئر ایمبولینس کی سمری وزیراعلی خیبرپختونخوا کو بھیج دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر 8 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن کو فراہم کیے جائیں گے۔سیکریٹری صحت کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے سمری کی منظوری ملتے ہی منصوبہ شروع کر دیا جائے گا۔
علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکار
3