2
پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کرم میں امن کے قیام کے لیے صوبائی حکومت کو ایک بار پھر ناکام قرار دے دیا۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کیمروں کے سامنے بھاشن دیتی ہے لیکن کرم میں 25 کلومیٹر کی سڑک پر اب تک اپنی رٹ قائم نہیں کر سکی۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو وزیرِ اعلی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہو، وہ امن کی بات کیسے کرے گا؟مذاکرات پر اپنی رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کو این آر او کا طعنہ دیتے تھے، آج خود این آر او مانگ رہے ہیں، ان کے کرتوتوں کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا ہے۔