کو ئٹہ ( اباسین خبر)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثے میں نامزد ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔انہوں نے سنجدی کان حادثے میں انسپکٹر کی معطلی اور تحقیقات سی ایم آئی ٹی کو منتقل کرنے کا بھی حکم دیا۔وزیرِ اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی جواز نہیں کہ امن و امان کے مسائل کی وجہ سے انسپکٹرز کانوں تک نہیں جا سکتے۔ جو ملازمین اپنا کام نہیں کر رہے، وہ استعفی دے کر گھر بیٹھ جائیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ حادثات کے ذمے داروں کا تعین کر کے انہیں سزا دینا ہوگی۔ انہوں نے حادثات میں جاں بحق مزدوروں کو معاوضے کی جلد ادائیگی یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔یاد رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی اور 12 کان کن اندر پھنس کر جاں بحق ہو گئے تھے۔
اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
2