کوئٹہ( اباسین خبر) کوئٹہ میں حادثے کا شکار کان میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق، اسپین کاریز کے علاقے سنجدی میں واقع کوئلے کی کان سے گزشتہ رات آخری لاش نکال لی گئی۔ یہ آپریشن 9 جنوری کی رات شروع کیا گیا تھا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے 40 کلومیٹر دور سنجدی میں پیش آنے والے حادثے میں 12 مزدور ملبے تلے دب گئے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 10 مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ سے تھا۔ ان کی لاشیں ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دی گئیں، جہاں تدفین کی گئی۔ایک لاپتا کان کن امان اللہ کی تلاش جاری تھی، لیکن گزشتہ رات کان سے آخری لاش بھی نکال لی گئی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا۔ حادثے میں ملبے تلے دبنے والے تمام 12 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔
کوئٹہ کان حادثہ؛ تمام لاشیں نکال لی گئیں ریسکیو آپریشن مکمل
5