پشاور( اباسین خبر)پشاور ہائی کورٹ نے سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔کوہاٹ میں سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سونا نکالنے کے لیے مرکری کو جلایا جاتا ہے، جس سے علاقے کا پانی زہر آلودہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکری کے استعمال پر دنیا بھر میں پابندی عائد ہے۔عدالت نے محکمہ معدنیات کے حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، اور سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
سونے کی کان کنی میں مرکری کے استعمال پر پابندی عائد
2