6
لاہور( سپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹر ڈیوڈ ولی نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ڈیوڈ ولی نے اپنی رجسٹریشن پی ایس ایل کے پلئیر ڈرافٹ میں کروا دی ہے اور وہ مکمل ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ڈیوڈ ولی کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھن سپر جائنٹس نے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، تاہم انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ اس سے قبل پی ایس ایل کے 9ویں ایڈیشن میں ڈیوڈ ولی نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کی تھی اور فرنچائز نے انہیں باضابطہ طور پر سائن کیا تھا۔