اسلام آباد( اباسین خبر)یونان کی سمندری حدود میں غیر قانونی تارکین وطن کی کشتیاں الٹنے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ایتھنز سفارتخانے نے یہ تحقیقاتی رپورٹ حکومتِ پاکستان کو بھیج دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یونان کی سمندری حدود میں 3 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا، اور تینوں کشتیوں کا سفر لیبیا کے علاقے تبروک سے شروع ہوا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پہلی کشتی میں 6 پاکستانیوں سمیت 45 افراد سوار تھے، جنہیں بچا لیا گیا۔ دوسری کشتی میں 5 پاکستانیوں سمیت 47 افراد سوار تھے، جنہیں بھی ریسکیو کر لیا گیا۔تیسری کشتی میں 83 افراد سوار تھے جن میں 76 پاکستانی، 3 بنگلادیشی، 2 مصری اور 2 سوڈانی ڈرائیورز شامل تھے۔ تیسری کشتی کے 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 36 پاکستانی تھے۔
یونان نے کشتی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ حکومت پاکستان کو بھجوا دی
4