10
پشاور ( اباسین خبر)سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کو پشاور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔پشاور ہائیکورٹ میں سردار عبد القیوم نیازی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے 14 جنوری تک درخواست گزار کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ سردار عبد القیوم نیازی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔