8
ہملٹن ( سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹم ساتھی کا ٹیسٹ کرکٹ کیریئر جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔36 سالہ ٹم ساتھی نے ہیملٹن میں انگلینڈ کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا، جس میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔ اس میچ میں ٹم ساتھی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 107 ٹیسٹ میچز میں 391 وکٹیں حاصل کیں، اور 161 ون ڈے اور 123 ٹی 20 میچز بھی کھیلے۔ٹم ساتھی نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران تینوں فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی قیادت بھی کی۔ تاہم، انہوں نے وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔