5
لاہور( ایجو کیشن ڈیسک)آج راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، سقوطِ ڈھاکا اور سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کی یاد میں چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔