لاہور(ایجو کیشن ڈیسک)سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10سال بیت گئے،آرمی پبلک اسکول پشاور میں دس سال قبل دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جس میں 147 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔ 16 دسمبر 2014 کو چھ دہشت گرد اسکول میں داخل ہوئے اور طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ اس حملے میں 122 طلبا اور 25 دیگر افراد شہید ہوئے۔سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مارا اور علاقے کا محاصرہ کیا۔ اس حملے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا، جس کے تحت دہشت گردی کا خاتمہ اور قبائلی علاقوں میں آپریشن شروع کیا گیا۔آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں، اور ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا۔ ان شہدا کی یاد ہمیشہ دلوں میں تازہ رہتی ہے، جنہوں نے ملک کو امن کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10سال بیت گئے
5