لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب پبلک اکانٹس کمیٹی کی رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ 310 گاڑیاں سرکاری منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر خریدی گئیں۔ گاڑیوں کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی، اور پیپرا رولز کو نظر انداز کرتے ہوئے پیشگی رقم ادا کی گئی۔خریدی گئی گاڑیوں میں 68 متسوبشی فوسو ٹرک، ہینو کے 114 بڑے ٹرک، ہینو کے 80 چھوٹے ٹرک اور 48 رکشے شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔
سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلیے غیرقانونی طور پر 2ارب کی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف
7