نیو یارک ( شوبزڈیسک)امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیوٹی پراسیجر بوٹوکس کی وجہ سے اب صحیح طریقے سے مسکرانے کے قابل نہیں رہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گلوکارہ نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار لپ فلر کرایا تھا اور اس وقت سب نے انہیں بتایا کہ “تمہیں اپنے چھوٹے ہونٹ پسند آئیں گے”، لیکن انہیں یہ ہونٹ بالکل پسند نہیں آئے کیونکہ اس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے مسکرا بھی نہیں سکتی تھیں۔میگھن ٹرینر نے بوٹوکس کو سب سے تکلیف دہ پراسیجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس کے بعد وہ زیادہ خوبصورت لگیں گی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ یہ پراسیجر کروا رہی تھیں، تو ان کے والد کمرے میں موجود تھے اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “اوہ نہیں”۔اس سے قبل، میگھن ٹرینر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ مستقبل میں پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں کیونکہ زیادہ بوٹوکس کی وجہ سے انہیں اس سے نجات حاصل کرنے کے لیے مدد کی ضرورت ہے۔
امریکی گلوکارہ میگھن ٹرینر ’اب ہنسی تو پھنسی‘، لیکن کیوں؟
14