جرمنی ( ہیلتھ ڈیسک)حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہفتے میں پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہے۔ امریکی محققین کی یہ تحقیق اس بات کے مضبوط شواہد فراہم کرتی ہے کہ ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلاوانولز (جو پھلوں اور سبزیوں میں بھی پائے جاتے ہیں) دل کی صحت کو بہتر بنانے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔اگرچہ تحقیق کی تصدیق کے لیے مزید کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہے، لیکن محققین نے یہ پایا کہ جو افراد ہفتے میں کم از کم پانچ بار چاکلیٹ کھاتے ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح ان لوگوں کے مقابلے میں 10 فیصد کم ہوتی ہے جو چاکلیٹ کم یا کبھی نہیں کھاتے۔
چاکلیٹ کھانے کے خواہشمند ذیابیطس مریضوں کیلئے خوشخبری
6