سرگودھا( اباسین خبر) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت پی ٹی آئی رہنماں کی عدم حاضری پر 20 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور دیگر کارکن عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اور صنم جاوید غیر حاضر رہے۔عمر ایوب اور صنم جاوید کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست میڈیکل رپورٹ کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماں پر میانوالی، قمر مشانی اور عیسی خیل میں حساس قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔
9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی
7