لاہور( اباسین خبر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے احتجاجی تحریک میں ناکامی کے بعد سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کیا۔ سلمان اکرم راجہ کو لاہور سے اسلام آباد جانے والے قافلے کی قیادت سونپی گئی تھی، لیکن ان کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی گئی۔ راستوں کی بندش کی وجہ سے سلمان اکرم راجہ نے لاہور میں احتجاج کا منصوبہ بنایا، تاہم وہ اپنے ورکرز کو بھی سڑکوں پر نہیں لا سکے، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے پاور شو کی ناکامی کے بعد استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب، پی ٹی آئی کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے بھی پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا قومی اسمبلی سے بھی استعفی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور وہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات کے بعد یہ اقدام کریں گے۔
پی ٹی آئی پاور شو کی ناکامی، سلمان اکرم راجہ کے بعد حامد رضا کا استعفیٰ
16