لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تنازعے پر اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیل اور سیاست کو یکجا کرنے کی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی کے باعث کرکٹ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کے باوجود پانچ مرتبہ بھارت کا دورہ کیا ہے، جس میں وائٹ بال سیریز بھی شامل تھی۔ آفریدی نے آئی سی سی پر زور دیا کہ وہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر کرکٹ کی ساکھ کو بچانے کے لیے اپنی بالادستی ثابت کرے۔دوسری جانب، پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ جمعہ کا دن کرکٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے اور یہ دن عالمی کرکٹ میں کھیل کی تبدیلی کا آغاز بھی ہو سکتا ہے۔ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کے سابق کھلاڑی عالمی کرکٹ کی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور وہ اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے تاکہ عالمی سطح پر کرکٹ کا تاثر بہتر ہو سکے۔
شاہد آفریدی کا اہم بیان، بھارتی کرکٹ بورڈ کی پالیسی پر تنقید
24