حلب( مانیٹرنگ ڈنگ ڈیسک)شامی فوج اور تحریر الشام تنظیم کے درمیان لڑائی میں 97 افراد ہلاک۔شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کے مطابق حلب کے دیہی علاقے میں شامی فوج اور تحریر الشام تنظیم و دیگر مسلح گروپوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی، جس میں 97 افراد مارے گئے۔تحریر الشام نے بدھ کے روز حلب کے دیہی علاقے میں کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں تنظیم کے 44 ارکان اور اتحادی گروپوں کے 16 افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران شامی فوج کے 37 اہلکار بھی مارے گئے، جن میں 4 افسران شامل ہیں۔رصد گاہ نے بتایا کہ تنظیم اور اس کے اتحادی گروپوں نے حلب کے مغربی دیہی علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی، اور 12 گھنٹے کے اندر 21 دیہات پر قبضہ کر لیا۔ یہ پیش قدمی شامی فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے بعد ہوئی۔یہ مارچ 2020 میں روس اور ترکی کے فائر بندی معاہدے کے بعد پہلی اہم پیش قدمی ہے۔
حلب میں شامی فوج اور تحریر الشام تنظیم میں شدید لڑائی، 97 افراد ہلاک
25