19
کمپالا( مانیٹرنگ ڈیسک)یوگنڈا میں بارشوں سے تباہی، 9 افراد ہلاک، 40 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگنڈا کے مشرقی ضلع بلمبولی میں مٹی کے تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسسٹنٹ چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر رمضان تولہ نے بتایا کہ گزشتہ رات تین ذیلی کانٹیوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 9 لاشیں برآمد ہوچکی ہیں اور مزید ہلاکتوں کا امکان ہے، کیونکہ متعدد مکانات تباہ ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں، خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کی امداد بھیجی جائے گی۔