50
اسلام آباد( اباسین خبر)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جائے گی اور سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈان لوڈنگ نہیں ہو سکے گی۔