30
کراچی( کامر س ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 273 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 79 ہزار 606 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 315 پوائنٹس اضافے کیساتھ 79 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔