کراچی ( سپورٹس ڈیسک)زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان میں اپنے دورے کے اختتام پر ناکامیوں کے باوجود خوشگوار یادیں لے کر وطن واپس روانہ ہو گئی۔دورے کے دوران میزبان پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو شکست دی، جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں بھی پاکستان نے تینوں میچز اپنے نام کیے۔اس کے باوجود زمبابوے ویمن ٹیم نے سیریز کے دوران بھرپور مقابلہ کیا اور اپنے تجربات کو مثبت قرار دیا۔کراچی سے روانگی سے قبل کپتان نومویلو سبانڈا نے کہا کہ پاکستان میں ہمارا قیام بہت اچھا رہا، ہمیں یہاں کھیل کر خوشی ہوئی اور وہ دوبارہ پاکستان آ کر کھیلنا چاہیں گی۔کھلاڑیوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں بے حد محبت اور عزت ملی، جبکہ انہوں نے مقامی کھانوں سے بھی خوب لطف اٹھایا۔مہمان ٹیم نے سیریز کے دوران سیکیورٹی انتظامات اور میزبانی کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔دورے کے اختتام پر زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی، جس میں پاکستان ویمن کرکٹرز اور آفیشلز نے مہمان کھلاڑیوں کو یادگاری تحائف پیش کیے۔مہمان ٹیم نے مجموعی طور پر دورہ پاکستان کو خوشگوار اور یادگار قرار دیا اور بہترین انتظامات پر متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
زمبابوے ویمن کرکٹ ٹیم پاکستان سے سیریز کے بعد خوشگوار یادیں لے کر روانہ
1 دن قبل