حسن نواز کا پلٹ کر وار، پاکستان مشکل سے نکل آیا

حسن نواز کا پلٹ کر وار، پاکستان مشکل سے نکل آیا

Oct 20, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 38 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا لیے، جبکہ حسن نواز نے مشکل صورت حال میں ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی۔راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کو ابتدا ہی میں نقصان اٹھانا پڑا، جب فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے گس ایٹکنسن کی گیند پر جو روٹ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ صائم ایوب 8، بابر اعظم 34، سعد بیگ 35 اور سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے گس ایٹکنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید، ول جیکس اور سونی بیکر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں پاکستانی سرزمین پر 21 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان میں آخری ون ڈے میچ 21 دسمبر 2005 کو کھیلا گیا تھا، جس میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم اس وقت کھیلی گئی سیریز پاکستان نے 2-3 سے اپنے نام کی تھی۔انگلینڈ نے 20 سال بعد 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان میں تین ون ڈے میچ کھیلے تھے، تاہم اسے تینوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔موجودہ آئی سی سی ون ڈے عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ چوتھے جبکہ پاکستان پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کو حال ہی میں ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دینے والی انگلش ٹیم نے پاکستان میں آخری مرتبہ 1987-88 میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم اپنی سرزمین پر کھیلی گئی آخری تین ون ڈے سیریز میں ناقابلِ شکست رہی ہے۔ راولپنڈی میں بھی پاکستان کا ریکارڈ خاصا بہتر ہے، جہاں گزشتہ دس ون ڈے میچوں میں اسے صرف ایک مقابلے میں شکست ہوئی ہے۔