زمبابوے کے خلاف غصہ، بھارتی کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش
Oct 20, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے ویمنز ٹیم کے خلاف میچ میں ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ویمن کرکٹر شفالی ورما کی سرزنش کرتے ہوئے انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔آئی سی سی کے مطابق شفالی ورما نے ضابطۂ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کی۔ میچ کے دوران بارہویں اوور میں کیچ چھوڑنے پر وہ غصے میں آگئیں اور انہوں نے گیند زمین پر دے ماری۔آئی سی سی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شفالی ورما کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کا فیصلہ کیا۔