عراق( سپورٹس ڈیسک)عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر زیڈان اقبال فیفا ورلڈکپ 2026 میں شرکت کے ساتھ ایک منفرد تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔ وہ ورلڈکپ میں کھیلنے والے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالر ہوں گے۔زیڈان اقبال انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پیدا ہوئے۔ ان کی والدہ عراقی جبکہ والد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مانچسٹر یونائیٹڈ کی اکیڈمی سے کیا اور بعد ازاں پہلی ٹیم تک رسائی حاصل کی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس اعزاز پر خوشی اور حیرت دونوں ہیں اور ان کے والد ان کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
زیڈان اقبال فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہلا پاکستانی نژاد کھلاڑی
4 گھنٹے قبل