ورلڈ کپ 2026: صومالی ریفری عمر آرتان امریکی داخلے سے محروم، پینل سے باہر

4 گھنٹے قبل
ورلڈ کپ 2026: صومالی ریفری عمر آرتان امریکی داخلے سے محروم، پینل سے باہر

وا شنگٹن( سپورٹس ڈیسک)ورلڈ کپ 2026 میں تاریخ رقم کرنے والے صومالی ریفری عمر عبدالقادر آرتان کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹورنامنٹ کے آفیشلز پینل سے باہر کر دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق انہیں میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد واپس بھیج دیا گیا، تاہم امریکی حکام کی جانب سے اس فیصلے کی باضابطہ وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔صومالی وزارتِ کھیل کے مطابق عمر آرتان کے پاس تمام ضروری سفری دستاویزات موجود تھیں، حتیٰ کہ انہیں سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کیا گیا تھا۔ فیفا نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں ریفری کے فرائض انجام نہیں دے سکیں گے۔