اباسین خبر

ورلڈ کپ 2026: انجری کے باعث نیمار برازیل کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے

ورلڈ کپ 2026: انجری کے باعث نیمار برازیل کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے

ریو ڈی جنیرو( سپورٹس ڈیسک) ریو ڈی جنیرو میں برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار انجری کے باعث فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنی ٹیم کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار فارورڈ مراکش کے خلاف ہفتے کو ہونے والے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔34 سالہ نیمار گزشتہ کچھ عرصے سے پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور ابھی تک مکمل ٹیم ٹریننگ کا آغاز نہیں کر سکے۔کوچ کے مطابق نیمار کا ری ہیب جاری ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ٹیم کے ساتھ باقاعدہ ٹریننگ شروع کر دیں گے۔اس صورتحال کے باعث 20 جون کو ہیٹی کے خلاف میچ میں بھی ان کی شرکت غیر یقینی قرار دی جا رہی ہے۔برازیلی کوچ نے کہا کہ نیمار جلد فٹ ہونے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ٹیم کو ان کی مکمل صحت یابی کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیمار کی اہمیت صرف ان کی تکنیکی صلاحیتوں تک محدود نہیں بلکہ ان کا تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی بھی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہے۔نیمار 2023 کے بعد سے قومی ٹیم کے لیے میدان میں نظر نہیں آئے، تاہم انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔برازیل کے ریکارڈ گول اسکورر نیمار اب تک 128 بین الاقوامی میچوں میں 79 گول کر چکے ہیں اور یہ ان کا چوتھا ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔