سلہٹ( سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچ جیتنے کی پوری کوشش کی، تاہم پہلے تین دن اچھا کھیل پیش نہیں کیا جا سکا۔ شان مسعود کے مطابق ہر ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش ہوتی ہے، لیکن اس میچ میں بنگلہ دیش کے آخری چار کھلاڑیوں کو جلد آؤٹ کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔کپتان نے مزید کہا کہ آخری دو دنوں میں کی گئی محنت کا فائدہ نہیں ہو سکا، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مطلوبہ معیار برقرار نہیں رکھ سکی۔شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مکمل پانچ دن کی محنت کا کھیل ہے اور اس میں تسلسل کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھانا ضروری ہوتا ہے۔
ہم بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے: شان مسعود
14 گھنٹے قبل