ویرات کوہلی کا میچ کے بعد ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پر تنازع

41 منٹ قبل
ویرات کوہلی کا میچ کے بعد ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہ ملانے پر تنازع

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اپنی شاندار بیٹنگ اور اسپورٹس مین اسپرٹ کی وجہ سے عالمی سطح پر مقبول ہیں، تاہم انڈین پریمیئر لیگ میں ایک حالیہ واقعہ کے بعد وہ خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔گزشتہ روز سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان میچ کے بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی روایتی طور پر ایک دوسرے سے مصافحہ کر رہے تھے تو ویرات کوہلی نے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ نہیں ملایا۔اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، تاہم دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔