اباسین خبر

امریکا کو بی ایل اے کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرنی چاہیے: امریکی جریدے کا تجزیہ

امریکا کو بی ایل اے کی عالمی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرنی چاہیے: امریکی جریدے کا تجزیہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں بلوچستان لبریشن آرمی اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو بلیک لسٹ کرنے کے لیے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے۔مضمون کے مطابق پاکستان اور چین پہلے ہی اقوام متحدہ سے ان تنظیموں کو عالمی سطح پر سفارتی اور مالی طور پر محدود کرنے کے لیے رجوع کر چکے ہیں، تاہم امریکا کی جانب سے اس عمل میں تاخیر پر سوالات اٹھ رہے ہیں، جبکہ امریکا خود ان گروہوں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔تجزیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود مبینہ محفوظ ٹھکانے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور یہ تنظیم اب صرف مقامی نہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔مضمون کے مطابق اقوام متحدہ کی فہرست میں شمولیت سے ان تنظیموں کے مالی اثاثے منجمد کیے جا سکتے ہیں، عالمی سفر پر پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں اور ان کے بین الاقوامی نیٹ ورکس کو محدود کیا جا سکتا ہے۔دی ڈپلومیٹ کے مطابق یہ گروہ ماضی میں چین پاکستان اقتصادی راہداری، چینی شہریوں اور پاکستان کے سکیورٹی و سول اہداف پر حملوں میں ملوث رہے ہیں، اور اگر ان کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل میں ممکنہ بین الاقوامی دلچسپی کے تناظر میں سیکیورٹی خدشات بڑھ سکتے ہیں، اس لیے ان گروہوں کے خلاف مؤثر اور عالمی سطح پر مربوط کارروائی ضروری ہے۔