امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی اجازت روک دی، اہم قرارداد مسترد

2 دن قبل
امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی اجازت روک دی، اہم قرارداد مسترد

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے لیے کانگریس کی پیشگی منظوری سے متعلق قرارداد مسترد کر دی، ووٹنگ میں واضح فرق سے تجویز ناکام ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق قرارداد کے حق میں سینتالیس جبکہ مخالفت میں باون ووٹ آئے، جس کے باعث یہ منظور نہ ہو سکی۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی انتظامیہ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کے تسلسل کے لیے کانگریس کی منظوری درکار تھی۔امریکی قانون کے تحت صدر کو ایک مقررہ مدت کے اندر کانگریس سے اجازت لینا لازم ہوتا ہے، بصورت دیگر فوجی کارروائی روکنا پڑ سکتی ہے۔