علاقائی سلامتی کیلئے غیر ملکی فوجی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، عباس عراقچی

علاقائی سلامتی کیلئے غیر ملکی فوجی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، عباس عراقچی

Oct 28, 2026|ویب ڈیسک

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن و سلامتی کیلئے علاقائی ممالک کو خود ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، جس کیلئے غیر ملکی فوجی موجودگی اور مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ تہران میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے شرکت کی۔ یہ اجلاس علاقائی امن و سلامتی اور مشترکہ خطرات و چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون پر بات چیت آگے بڑھانے کا اہم موقع ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ایک اہم پیش رفت ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق دیرپا تعاون کیلئے باہمی اعتماد، ممالک کی خودمختاری کے احترام اور عملی سطح پر کیے گئے وعدوں کی پاسداری ضروری ہے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ممالک کی آزادی اور خودمختاری کے دفاع اور جنگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کیلئے ہمسایہ ممالک اولین ترجیح ہیں۔