امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں

امریکا کی ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں سمیت متعدد دیگر اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔امریکی اقدام کو ایران کی معیشت کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔امریکی حکومت کے اعلان کردہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت کیے گئے تازہ اقدام میں ان ایرانی فضائی کمپنیوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جو اس سے قبل امریکی پابندیوں کی زد میں نہیں آئی تھیں۔امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ کے تحت واشنگٹن نے واضح کیا تھا کہ ایرانی حکومت کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کے اقدام کے ذریعے اس وعدے پر عمل کیا گیا ہے اور ان کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو اب بھی ماہان ایئر کی معاونت کر رہی ہیں۔