واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو ایک شاندار ملک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کو شاندار شخصیات قرار دیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو امریکی بحری جہازوں پر حملے نہیں کرنے چاہئیں تھے، جبکہ ایران کی جانب سے مبینہ طور پر امریکی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی پہلی حکومت ختم ہو چکی ہے جبکہ دوسری بھی کمزور ہو گئی ہے، اور موجودہ صورتحال میں ایران کے ساتھ ایک نئی سطح پر معاملات چل رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق ایران جلد معاہدے پر دستخط کرے گا کیونکہ وہ کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ امریکی جنگی جہاز بغیر کسی نقصان کے اس علاقے سے گزرے۔ان کے مطابق تین امریکی جنگی ڈسٹرائرز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور امریکی بحری جہاز اپنے مشن کے تحت دوبارہ سرگرم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان اور قیادت کی تعریف، ایران کو سخت انتباہ
8 گھنٹے قبل