اباسین خبر

امریکا اور ایران کے 300 ارب ڈالر تعمیرِ نو منصوبے پر واشنگٹن میں سیاسی ہلچل

امریکا اور ایران کے 300 ارب ڈالر تعمیرِ نو منصوبے پر واشنگٹن میں سیاسی ہلچل

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت میں شامل 300 ارب ڈالر کے تعمیرِ نو اور اقتصادی ترقی کے منصوبے نے واشنگٹن میں سیاسی سطح پر شدید ردعمل اور ہلچل پیدا کر دی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ اس منصوبے کے لیے امریکی ٹیکس دہندگان کا کوئی پیسہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔ تاہم اپوزیشن اور بعض ریپبلکن رہنما اس منصوبے پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت میں یہ بات شامل ہے کہ امریکا اپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کی تعمیرِ نو اور اقتصادی بحالی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر کے منصوبے پر کام کرے گا۔معاہدے کے تحت اس فنڈ کے طریقۂ کار اور مالی ذرائع کا حتمی فیصلہ آئندہ ساٹھ روزہ مذاکرات میں کیا جائے گا۔