واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایرانی قیادت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور ایران کے لیے بہتر ہوگا کہ وہ جلد فیصلے کرے، ورنہ صورتحال انتہائی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اب زیادہ وقت نہیں رہا اور جلد پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر منگل کے روز قومی سلامتی کے اعلیٰ مشیروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس کریں گے، جس میں ایران سے متعلق ممکنہ اقدامات اور مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ملاقات ایران کے حوالے سے امریکی پالیسی کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔
امریکا کی ایران کو سخت وارننگ، ٹرمپ کا سنگین نتائج کا انتباہ
1 دن قبل