واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس نے غیر ملکی اہداف کی بغیر وارنٹ نگرانی کی اجازت دینے والے قانون میں عارضی توسیع کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس کی طویل المدت توسیع کے لیے مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں ہو سکے۔قانون کے تحت امریکی انٹیلی جنس ادارے، جن میں سی آئی اے، نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی شامل ہیں، غیر ملکی اہداف سے معلومات حاصل کرنے کے لیے بغیر وارنٹ نگرانی جاری رکھ سکیں گے۔کانگریس کی منظور کردہ یہ عارضی توسیع 12 جون تک مؤثر رہے گی۔ اسے سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان دونوں میں وسیع حمایت حاصل ہوئی اور یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پہلے سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب تھی۔بل کو اب حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ سینیٹ کے اکثریتی رہنما جان تھون نے کہا کہ اس معاملے کو مزید مؤخر کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے موجودہ صورتحال میں عارضی توسیع ہی واحد راستہ تھا۔
امریکی کانگریس کی غیر ملکی نگرانی قانون میں عارضی توسیع کی منظوری
2 گھنٹے قبل