واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق یہ کارروائی ان کی ہدایت پر امریکی فوج اور نائیجیریا کی مسلح افواج نے مشترکہ طور پر انجام دی، جس میں داعش کے اہم کمانڈر بلال ال منوکی کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہلاک ہونے والا رہنما عالمی سطح پر داعش کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کر رہا تھا اور وہ افریقہ میں دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔امریکی صدر کے مطابق اس کارروائی کے بعد داعش کی عالمی سطح پر سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق نہیں ہو سکی۔
امریکہ کا نائیجیریا میں داعش کے اعلیٰ کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
2 گھنٹے قبل