امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہنگامی ہدایت، ممکنہ حملوں کا خطرہ

5 گھنٹے قبل
امریکی شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہنگامی ہدایت، ممکنہ حملوں کا خطرہ

بغداد( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عراق سے فوری طور پر نکل جائیں کیونکہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں ممکنہ حملوں کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے اتحادی عراقی ملیشیا امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ممکنہ اہداف میں امریکی کمپنیاں، یونیورسٹیاں، سفارتی سہولیات، توانائی کا بنیادی ڈھانچہ، ہوٹل، ہوائی اڈے اور دیگر امریکی سے وابستہ مقامات شامل ہو سکتے ہیں۔سفارت خانے نے نوٹ کیا کہ ملیشیاؤں نے پہلے بھی امریکی شہریوں کو اغوا کیا ہے، لہذا شہری بلا تاخیر عراق چھوڑیں۔ الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی وجہ سے عراق کا سفر نہ کیا جائے اور جو وہاں موجود ہیں وہ فوری طور پر ملک چھوڑیں۔