امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک استعفیٰ دیدیا

امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک استعفیٰ دیدیا

Sep 1, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کے سیکرٹری ڈین ڈرسکول نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ڈین ڈرسکول اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے درمیان طویل عرصے سے اختلافات چلے آرہے تھے، جس کے بعد ڈرسکول نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ وہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے دوست بھی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈین ڈرسکول کے استعفے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، جبکہ امریکی فوج نے بھی فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ ڈرسکول کے ترجمان کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔اس سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں جنرل رینڈی جارج کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ یورپ اور افریقا میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ سیکرٹری ڈرسکول نے ’’امریکا کو دوبارہ مضبوط بنانے‘‘ کے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ انہوں نے تاریخی فوجی کارروائیوں کے دوران شاندار قیادت کا مظاہرہ کیا، روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات میں معاونت کی اور دیگر اہم خدمات انجام دیں۔