اباسین خبر

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ مذاکرات منسوخ

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ مذاکرات منسوخ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان آج سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے طے شدہ مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق برجنسٹاک میں دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ ملاقات اب منعقد نہیں ہوگی۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سوئٹزرلینڈ روانگی مؤخر کر دی گئی۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نائب صدر فی الحال آج رات روانہ نہیں ہو رہے تاہم امریکا تکنیکی سطح پر مذاکرات جلد شروع ہونے کا منتظر ہے۔