میامی( سپورٹس ڈیسک) دو مرتبہ فٹبال ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم یوراگوئے کو اپنے پہلے میچ سے قبل سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یوراگوئے فٹبال فیڈریشن نے تاخیر کا ذمہ دار فیفا کو قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوراگوئے کی ٹیم میکسیکو کے شہر کنکون میں ٹریننگ کر رہی تھی اور اسے سعودی عرب کے خلاف میامی میں شیڈول میچ کے لیے امریکا روانہ ہونا تھا، تاہم طیارے کو ضروری سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے باعث داخلے کی اجازت نہ مل سکی۔یوراگوئے فٹبال ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ روانگی میں تاخیر ان کے اختیار سے باہر وجوہات کے باعث ہوئی، جبکہ ایک ترجمان نے اس صورتحال کا ذمہ دار فیفا کو قرار دیا۔دوسری جانب فیفا نے کہا کہ معاملہ ایئرلائن کے اجازت نامے سے متعلق تکنیکی غلطی کا نتیجہ تھا اور اس پر متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ جاری رہا۔بعد ازاں ٹیم متبادل پرواز کے ذریعے فلوریڈا پہنچ گئی۔ہیڈ کوچ اور کپتان نے معاملے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تاخیر سے ٹیم کی تیاریوں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ٹیموں کو سفری اور ویزا مسائل کا بھی سامنا رہا ہے۔
یوراگوئے ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل سفری مشکلات، تاخیر کا ذمہ فیفا پر عائد
واپس خبروں پر
Category:
سپورٹس