اباسین خبر

امریکا کا یورپ میں نیٹو فوجی اثاثے کم کرنے پر غور، دفاعی حکمت عملی متاثر ہونے کا خدشہ

امریکا کا یورپ میں نیٹو فوجی اثاثے کم کرنے پر غور، دفاعی حکمت عملی متاثر ہونے کا خدشہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا یورپ میں نیٹو اتحادیوں کے لیے فراہم کیے جانے والے اپنے فوجی اثاثوں میں نمایاں کمی پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت یورپ میں تعینات جنگی طیاروں کی تعداد میں تقریباً ایک تہائی کمی کی جا سکتی ہے، جبکہ فضائی ایندھن فراہم کرنے والے آٹھ ٹینکر طیاروں کی واپسی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ بحری نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ بعض اہم فوجی اثاثوں کی دیگر خطوں میں منتقلی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جن میں آبدوزیں، طیارہ بردار بحری جہاز، بمبار طیارے اور جنگی جہاز شامل ہو سکتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس سے یورپ میں نیٹو کی دفاعی صلاحیت اور عسکری حکمت عملی پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی تک امریکی حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب روس اور یوکرین تنازع کے باعث یورپی ممالک پہلے ہی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر رہے ہیں، اور ماہرین کے مطابق ممکنہ تبدیلی نیٹو اتحادیوں کو مزید دفاعی خود انحصاری کی جانب لے جا سکتی ہے۔