حملوں کے بعدامریکا اور ایران کشیدگی کم کرنے پر متفق
Jun 29, 2026|ویب ڈیسک
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق جاری کشیدگی میں کمی اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک نے فی الحال کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے بعد بحری جہاز معمول کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق مفاہمتی یادداشت کے تمام نکات پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری رکھے جائیں گے، جبکہ دونوں فریق وقتی طور پر کسی بھی جارحانہ کارروائی سے گریز کریں گے اور بحری آمد و رفت معمول کے مطابق برقرار رہے گی۔