لندن (سپورٹس ڈیسک) ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں لندن کے مشہور واٹرلو پل کو ایک عارضی کرکٹ پچ میں تبدیل کر کے ایک منفرد اور دلچسپ تقریب منعقد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بارہ ٹیموں کی کپتان خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پل پر پہنچیں، جہاں ان کے لیے ایک عارضی کرکٹ پچ تیار کی گئی تھی۔ اس مقام پر کپتانوں نے مختلف کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لیا اور مداحوں کے ساتھ دلچسپ اور یادگار لمحات گزارے۔اس موقع پر ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کا فوٹو سیشن بھی کیا گیا جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔اس تقریب کو کپتانوں کا کارنیوال قرار دیا گیا، جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران اسٹریٹ کرکٹ، تفریحی مقابلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نے پورے ماحول کو ایک رنگا رنگ میلے میں تبدیل کر دیا، جہاں کھلاڑیوں اور مداحوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل لندن میں انوکھا کرکٹ شو، واٹرلو پل پر رنگا رنگ تقریب
2 گھنٹے قبل