نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھولنے سے متعلق قرارداد پر آج ہونے والی ووٹنگ منسوخ کر دی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق قرارداد پر ووٹنگ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا، جبکہ فرانس، چین اور روس نے مسودے کی مخالفت کی۔سلامتی کونسل کے دیگر غیر مستقل اراکین میں بھی اس معاملے پر اختلافات سامنے آئے، جس کے باعث ووٹنگ کا عمل مؤخر کرنا پڑا۔دوسری جانب عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اس نوعیت کے اقدامات خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز اٹھائیس فروری سے بند ہے، جو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سے عالمی آمد و رفت کے لیے معطل ہے، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔