متحدہ عرب امارات میں ستمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

متحدہ عرب امارات میں ستمبر کیلئے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

Aug 31, 2026|ویب ڈیسک

ابوظہبی(کامرس ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں ستمبر 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً 15 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 38 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.80 درہم، یعنی تقریباً 287 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 3.69 درہم، یعنی تقریباً 279 پاکستانی روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 3.61 درہم، یعنی تقریباً 273 پاکستانی روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.30 درہم، یعنی تقریباً 325 پاکستانی روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔